یونیورسٹی آف حیدرآباد نے تعلیمی سال 2017-18کے لئے آن لائن داخلوں کا نوٹیفکیشنجاری کردیاہے۔ذرائع کے مطابق 25کورسیس کے لئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کا عمل تین اپریل سے شروع ہوکر پانچ مئی کو ختم ہوگا۔اس
سال حیدرآباد یونیورسٹی نے دس نئے پروگرامس متعارف کروائے ہیں جن میں پی
ایچ ڈی ،الیکٹرانکس سائنس ، جنرل اسٹیڈیز، ہیلتھ سائنسیس، کے علاوہ ایم اے
انگلش،لنگویج اسٹیڈیز اور ایم بی اے بزنس انالیٹکس ودوسرے شامل ہیں۔